ساری دنیا کے مالک
اے ساری دنیا کے مالک
راجا اور پرجا کے مالک
سب سے انوکھے سب سے نرالے
آنکھ سے اوجھل دل کے اجالے
آنکھ سے اوجھل دل کے اجالے
ناو جگت کی کھینے والے
دکھ میں سہارا دینے والے
جوت ہے تیری جل اور تھل میں
باس ہے تیری بھول اور پھل میں
ہر دل میں ہے تیرا بسیرا
تو پاس اور گھر رور ہے تیرا
تو ہے اکیلوں کا رکھوالا
تو ہے اندھیرے گھر کا اجالا
بے آسوں کی اس تو ہی ہے
جاگتے سوتے پاس تو ہی ہے
سوچ میں دل بہلانے والا
بپتا میں یاد آنے والا
ہلتے ہے پتتے تیرے ہلاے
کھلتی ہے کلیاں تیرے کھلاے
تو ہی دوبوے تو ہی تراے
تو ہی بیڑا پار لگائے
( الطاف حسین حالی)